
ہاٹ لائن نیوز : سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی ای۔ سی۔ ایل سے نام نکلوانے کی درخواست عدالت میں نمٹادی گئی، وزارت داخلہ نے کہا کہ عامر ڈوگر کا نام کسی بھی نو فلائی لسٹ میں موجود نہیں ۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت داخلہ کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے عامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت دے کر وزارت داخلہ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کیا تھا۔









