
ہاٹ لائن نیوز : عالیہ حمزہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم نامزدگی سے مسلم لیگ نون میں گروپ بندی کا آغاز ہو چکا ہے ، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گئے ہمارے سمیت پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ، تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے،پی ٹی آئی سے کوئی شکایت نہیں ہے، عمران خان نے اپنے لکھے گئے خط میں ہماری رہائی کی بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی دس ماہ سے جیل میں ہیں مگر ان کے پلیٹلٹس کم نہیں ہوئے ، بانی پی ٹی آئی کی کمر میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی ، میرا لیڈر نہ ڈیل کرئے گا نہ ڈھیل دے گا، جنرل الیکشن میں این اے 118 نے اپنا فیصلہ سنایا ، حلقہ کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے مقروض ہیں ، بارہ ماہ سے جیل میں ہوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گئے۔









