طیارے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر جھوٹی نکلی

0
223
طیارے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر جھوٹی نکلی

طیارے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر جھوٹی نکلی

موریطانیہ میں طیارے کے سمندر میں گر کر 200 سے زائد حاجیوں کی شہادت کی اطلاع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی، لیکن مقامی حکومت نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دے دیا ہے، سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی گئی تھی کہ موریطانیہ کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کم از کم 210 حاجی شہید ہو گئے ہیں، یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد موریطانیہ کی حکومت کو اس پر وضاحت دینا پڑی، موریطانیہ حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زائرین کے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں۔

موریطانیہ کے اسلامی امور کے حج کے ڈائریکٹر الولی طحہ نے اس دعوے کی تردید کی اور تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موریطانیہ کے تمام عازمین محفوظ ہیں اور بغیر کسی حادثے کے مقدس سرزمین پر پہنچ چکے ہیں، موریطانیہ ایئرلائنز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام عازمین حج کو بحفاظت اور محفوظ طریقے سے سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے، حج پروازوں میں سے کسی کے بھی حادثے کا شکار ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس نے اس سال حج سیزن کے لئے تین آؤٹ باؤنڈ پروازیں چلائی ہیں۔

Leave a reply