
ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش ول میں پیش آیا۔ نیش وِل کے ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کیجانب سے طیارے کے انجن کی خرابی اور ہنگامی لینڈنگ کا پیغام موصول ہوا۔
طیارے سے ملتے ہوئے پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کنٹرول ٹاور نے پائلٹ سے ہنگامی لینڈنگ اور رن وے کی وزیبلٹی کے بارے میں پوچھا، پائلٹ نے جواب دیا کہ میں رن وے دیکھ سکتا ہوں، لیکن لینڈ نہیں کر سکوں گا۔ انجن فیل ہو گیا ہے۔ میں جا رہا ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہاں۔
سنگل انجن والا طیارہ چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں پائلٹ سمیت 5 افراد سوار تھے۔ طیارے کے گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور ملبہ ہائی وے پر پھیل گیا۔ ریسکیو کارکنوں نے ملبہ ہٹا کر ہائی وے پر ٹریفک بحال کر دی۔ طیارے کے حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔









