طلباء کی فیس لےکر فرار ہونےوالے سپریڈنٹ نےزہرپی لیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے لاکھوں روپے کی فیس لیکرفرارہونیکے بعد زہر پی لیا ، جسکے نتیجے میں انکا علاج عباسی شہید اسپتال میں ہورہاہے۔ پولیس کے مطابق ، ملزم کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ، حالت بہترہونیکے بعد تفتیش کی جائیگی۔
پولیس ذرائع کیمطابق ملزم نے 9لاکھ 10 ہزار روپے سے زیادہ رقم ہڑپ کی تھی۔ تاہم ، کالج کے پرنسپل نے طلباء کی فیسیں خود سے جمع کروائی ہیں اور داخلہ کارڈ جاری کیا ہے تاکہ طلباء کاتعلیمی نقصان نہ ہو۔









