
لاہور ہائیکورٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف طلبا میں موٹر سائیکلز تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت
عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب کو 24 مئی تک نوٹس جاری کر دیئے
عدالت موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی
عدالت کا ماحولیاتی آلودگی بارے واضح آرڈر موجود ہے جسٹس شاہد کریم
تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں کو ملازمین کیلئے بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا عدالت
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بسیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی عدالت
عدالت اس ایشو کو ماحولیات کا ایشو سمجھتی ہے جسٹس شاہد کریم
ہم حکومتی پالیسی کے خلاف نہیں جسٹس شاہد کریم
ہمیں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اقدامات کو بھی دیکھنا ہے عدالت
حکومت کو اس پراجیکٹ کیلئے بھی محکمہ ماحولیات سے این او سی لینا چاہئے عدالت
جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی
درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
موٹر سائیکل کی تقسیم سے ماحولیاتی آلودگی کے اثرات میں جائزہ لیا جائے، درخواست گزار
پہلے ہی ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے ، موقف
آلودگی میں موٹر سائیکل کا استعمال بھی شامل ہے، درخواست گزار
موٹر سائیکل کے ماحول پر اثرات کے بارے میں ایک معائنہ کرایا جائے، درخواست گزار
ماحولیاتی آلودگی کے معائنے کے بغیر موٹر سائیکل تقسیم کرنے سے روک دیا جاۂے، استدعا









