
ہاٹ لائن نیوز : صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
معروف پروفیسر سید اقتدار حیدر نے بھی صدر کے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروا دئیےہیں ۔
سید اقتدار حیدر 1997 میں بھی صدر کے امیدوار رہ چکے ہیں، سید اقتدار حیدر امریکہ میں ایجوکیشن سیکٹر سے وابستہ ہیں ، سید اقتدار حیدر امریکہ میں سکولز کالجز میں لیکچر بھی دیتے ہیں ۔
سید اقتدار حیدر بنیادی انسانی حقوق سمیت مختلف قانونی درخواستوں کے ذریعے آواز بھی اٹھاتے رہتے ہیں ۔









