شدید دھند کیوجہ سے پی ائی اے کی پروازیں متاثر

0
93

ہاٹ لائن نیوز: پی ائی اےکی لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازوں متاثر ہوئی ہیں ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے ، دھند کے باعث لاہور، ملتان اور سیالکوٹ کی پروازیں منسوخ، تبدیل یا تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں ، اس موسم میں مذکورہ شہروں میں دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوجاتا ہے ، تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ ائیرپورٹ کیلئے نکلنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں ، پی ائی اے اپنے معزز مہمانوں کو ہونے والی اس زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے ۔

Leave a reply