شدید بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا ؛ 40 افراد ہلاک

0
208
شدید بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا ؛ 40 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : کینیا میں شدید بارشوں کے بعد دارالحکومت نیروبی کے شمال میں ایک ڈیم ٹوٹنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔

نواشا کے متاثرہ علاقے کے پولیس کمانڈر اسٹیفن کیروئی نے بتایا کہ نیروبی سے 60 کلومیٹر شمال میں واقع مائی ماہیو کے علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے سے 40 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

پولیس کمانڈر کیمطابق اب تک 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں تاہم کئی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ کئی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

Leave a reply