شاہین آفریدی کی ون ڈے کرکٹ میں بڑی کامیابی، 150 وکٹیں مکمل

0
31
شاہین آفریدی کی ون ڈے کرکٹ میں بڑی کامیابی، 150 وکٹیں مکمل

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرکے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے مقابلے کے دوران شاہین آفریدی نے انگلش اوپنر ٹام بینٹن کو اننگز کے پہلے اوور میں آؤٹ کرکے اپنی 150ویں ون ڈے وکٹ حاصل کی۔ بینٹن گزشتہ چار اننگز میں مسلسل نصف سنچریاں اسکور کرچکے تھے، تاہم شاہین کی فل لینتھ گیند پر کور کے علاقے میں کیچ دے بیٹھے۔

شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ اپنے 80ویں ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر نے 91، 91 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

پاکستانی بولرز میں سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اس اعزاز تک شاہین سے پہلے پہنچے تھے۔ انہوں نے 78 ون ڈے میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ شاہین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

شاہین آفریدی کی یہ کامیابی ان کی محدود اوورز کی کرکٹ میں مستقل عمدہ کارکردگی اور پاکستان کے لیے اہم وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

Leave a reply