سیاستدانوں کے کارنامے اب آن لائن دیکھیں

0
148

 

ہاٹ لائن نیوز : توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا معاملہ ؛ لاہور ہائیکورٹ، وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 1990 سے تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا ہے ، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا ، جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ودیگر کو 1947 سے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ، عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے افسران کو خطوط لکھے گئے ، عدالتی حکم پر توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم نہ کرنا توہین عدالت ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کامران علی افضل سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

Leave a reply