سکولوں میں تعطیلات میں اضافہ؟

0
99

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب بھر کے نان فارمل سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات نئے سال کے آغاز سے شروع ہو جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام نان فارمل سکولوں میں یکم جنوری سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

تمام غیر رسمی اداروں کو موسم سرما کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر عمل کرنے اور 11 جنوری سے تدریسی عمل دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کیجانب سےموسم سرماکی تعطیلات میں توسیع کاتحریری حکم نامہ جاری ہونےکےبعد پنجاب کےتمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کی خبر بھی سامنےآئی ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اطلاق اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ہوگا۔ تاہم محکمہ سکول ایجوکیشن نے ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

Leave a reply