
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 63 ڈالر تک پہنچ گیا۔









