سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز

0
11
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ ذرائع کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 11,100 روپے مہنگا ہو کر 4,88,962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9,517 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4,19,206 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 111 ڈالر مہنگا ہو کر 4,666 ڈالر تک پہنچ گیا۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور فی تولہ چاندی 223 روپے بڑھ کر 8,072 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جاری تنازعات، ممکنہ تجارتی پابندیاں اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے کو اب بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری تصور کر رہے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس تیزی سے سونے کی قیمتیں بڑھتی ہیں، اسی رفتار سے کمی کا امکان بھی موجود ہوتا ہے۔

Leave a reply