
سول کمرشل عدالت لاہور کا پچاس سالہ پرانے کمرشل مقدمے کا بڑا فیصلہ
عدالت نے سیوریج سکیم جہلم کے ٹھیکیداروں کو 51 لاکھ روپے ایوارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا
کمرشل کورٹ کے جج ظفر فرید ہاشمی نے پچاس سالہ پرانے مقدمہ پر فیصلہ سنایا
عدالت نے 26 سالہ پرانے ثالثوں کے فیصلے کو قانونی قرار دے دیا
اے آر ذی انجینرز کمپنی نے سال 1974 میں سول کورٹ میں ثالث تقرری کی درخواست دائر کی
ثالثوں نے ٹھیکیداروں کے حق میں اکاون لاکھ روپے کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ سنایا
سپریم کورٹ نے سال 2014 میں فریقین کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا
کمرشل کورٹ جج ظفر فرید ہاشمی نے فریقین کو سننے کے بعد ٹھیکیداروں کو 51 لاکھ روپے ایوارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا
سول کمرشل عدالت لاہور نے کمرشل نوعیت کے پچاس سالہ پرانے مقدمہ میں فیصلہ سنایا









