” سندور گیا تیرا بھاڑ میں ” نیا ترانہ جاری

0
236
" سندور گیا تیرا بھاڑ میں " نیا ترانہ جاری

” سندور گیا تیرا بھاڑ میں ” نیا ترانہ جاری

نامور گلوکار اور موسیقار ابرار الحق نے انڈیا کے ’معرکہ حق‘ کی کامیابی پر نیا ترانہ جاری کر دیا ہے، انہوں نے پاک فوج کی طرف سے انڈیا کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر نیا ترانہ جاری کرکے دل جیت لیے ہیں، ” ہم سچے پاکستانی “کے نام سے جاری ترانے میں ابرار الحق انڈین جارحیت اور ’آپریشن سندور‘ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے سنائی دیے ہیں۔

ترانے کے یہ بول ’شیروں کی 1 ہی دھاڑ میں، سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور شائقین گلوکار ابرالحق کے نئے ترانے کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، بارہ مئی کو ترانہ یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور کچھ ہی گھنٹوں میں اسے ہزاروں بار سنا گیا ہے، گانے میں انہوں نے تینوں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a reply