سنجے دت کی دوبارہ شادی کی ویڈیو وائرل

0
175
سنجے دت کی دوبارہ شادی کی ویڈیو وائرل

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکار سنجے دت اپنی اہلیہ مانیتا دت کے ساتھ ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سنجے دت اور مانیتا کی شادی 2008ءمیں ہوئی تھی اور اب تقریباً 16سال بعددونوں نے دوبارہ شادی کرلی ہے، جسکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں سنجے دت کوزعفرانی رنگ کی دھوبی سوٹ میں دیکھاجاسکتاہےجبکہ مانیتا دت سفید رنگ کی شلوار قمیض میں سجی ہوئی ہیں۔ مانیتا دت نے سر ڈھانپ رکھا ہے، اسی طرح سنجے دت نےماتھےپرتلک لگایاہے۔

ویڈیو میں سنجے دت اور مانیتا دت کی رسم ہندو رسم وراج کے مطابق کیا گیا ہے۔ سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے ویڈیو کیساتھ ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہیں ایک مندر میں ایک ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply