سموگ کیس میں اہم فیصلے

0
70

ہاٹ لائن نیوز: اسموگ پر قابو پانے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں اور بھٹوں کو ڈی سیل کرنے پر عدالت نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کن کن افسران نے ڈی سیل کیا ہے انکے نام بتائیں ؟ انکے خلاف پیڈا ایکٹ کے خلاف کاروائی کریں گے ، ایک دو افسران کے خلاف کاروائی ہوگی تو باقی سب ٹھیک ہو جائے گا ، لاہور کو سنگل فری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، یہ بہت خطرہ ناک کام ہے سٹرکوں پر یو ٹرن کا معلوم ہی نہیں ہوتا ، جیل روڑ پر سنگل فری کرنے کا پروجیکٹ فیل ہوا ۔

عدالت نے محکمہ زراعت سے فصلوں کی باقیات کے لیے سپر سیٹڈیڈ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کن کن علاقوں میں کسانوں نے سپر سیٹڈیڈ کو فصلوں کی باقیات کے لیے استعمال کیا ۔

عدالت نے اسموگ کے لیے اقدامات کرنے پر کمشنر لاہور کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اقدامات کے باعث اسموگ میں کمی واقع ہوئی ،فصلوں کی باقیات کو جلانے سے نا روکنے پر کاروائیاں جاری ہیں ۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ننکانہ کے 40 افسران کو معطل کردیا ہے ۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

وکیل ممبر کمیشن نے کہا کہ حکومت کے مطابق ہفتے کے دو دن ورک فرم ہوم کا نوٹیفکیشن بھی کچھ دیر بعد کیاجائے گا ۔عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی

Leave a reply