سعودی کفیلوں پر بھاری جرمانوں کا اعلان

0
31

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں غیر قانونی ٹھیکے داروں سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک سے مزدور بھرتی کرنے والے کفیل پر اب دس لاکھ رالب تک جرمانے عائد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، وزارت برائے انسانی وسائل نے بیرون ملک سے مزدور بلانے والے عمل کو ڈرافٹ اسکیم کے تحت جرم قرار دینے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

اس منصوبے میں شرط رکھی گئی ہے کہ بیرون ممالک سے 1 یا 1 سے زیادہ کارکنوں کی بھرتی کی صورت میں انہیں ملازمتیں نہ ملنے کی وجہ سے آجر پر 2 لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا, سعودی نیوز کے مطابق وزارت انسانی وسائل متعلقہ خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کی ذمہ دار ہوگی اور مجاز آدمی کو مقدمات کو جانچنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا،اس حوالے سے وزارت برائے انسانی وسائل کے مطابق لیبر سسٹم میں مجوزہ ترامیم کا مقصد فینٹم لیبر میں بروکریج کو مجرم قرار دینا ہوگا۔

Leave a reply