سعودی عرب: غیر منظور شدہ رہائش گاہوں کی فراہمی پر 8 عمرہ کمپنیوں اور ایجنٹس پر پابندی

0
7
سعودی عرب: غیر منظور شدہ رہائش گاہوں کی فراہمی پر 8 عمرہ کمپنیوں اور ایجنٹس پر پابندی

ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین کو غیر منظور شدہ مقامات پر ٹھہرانے کی پاداش میں چار عمرہ کمپنیوں اور چار غیر ملکی ایجنٹس کی سروسز معطل کر دی ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق مذکورہ کمپنیوں اور ایجنٹس نے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زائرین کے لیے ایسی رہائش کا انتخاب کیا جو سرکاری معیار پر پورا نہیں اترتی تھی، جس کی وجہ سے متعدد عمرہ زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے مطابق عمرہ سروسز کی بہتری کے لیے زمینی معائنوں اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے سخت نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ کسی بھی قسم کی بدنظمی کی فوری نشاندہی کی جا سکے۔
سعودی حکام نے تمام زیارتی سروسز فراہم کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ضوابط کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے زائرین کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کریں تا کہ سعودی وژن 2030 کے تحت زائرینِ حرمین کے سفر کو مزید آسان اور آرام دہ بنایا جا سکے۔

Leave a reply