سعودی عرب سے 9ہزار غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر

0
313
سعودی عرب سے 9ہزار غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کی پولیس نےگزشتہ7دنوں میں 19 ہزارغیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارجبکہ 9 ہزار کوملک بدر کیاہے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بتایا کہ 15 سے 21 فروری تک مجموعی طور پر 11 ہزار 897 افراد کو اقامہ قانون کے تحت، 4 ہزار 254 کو سرحدی امن قانون کےتحت اور 3 ہزار 280 تارکین وطن کو لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار کیاگیا۔

غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر 971 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 39 فیصد یمن سے، 57 فیصد ایتھوپیا اور 4 فیصد دیگر ممالک سے تھے۔

اس کے علاوہ 36 ایسے افراد کوبھی گرفتار کیاگیاہے جو سرحد پار کر کے ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اقامہ، روزگار اور بارڈر پیس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 15 افراد کو بھی حراست میں لیاگیاہے۔

Leave a reply