سرکہ کے حیرت انگیز استعمال اور فائدے

0
346
سرکہ کے حیرت انگیز استعمال اور فائدے

ہاٹ لائن نیوز : سرکہ اپنی اینٹی بیکٹیریل اور تیزابی خصوصیات کی وجہ سے آپ کے گھر کے لیے ایک مؤثر قدرتی کلینر ہے، سرکہ گھریلو مصنوعات میں سے ایک ہے جس کو ہم صرف کھانے میں استعمال کرنا جانتے ہیں، لیکن آپ کو اس کے دیگر فوائد سے بھی آگاہ ہونا چاہیے۔

سیب کاسرکہ : اگر سورج سے جلی جلد پر لگایا جائے تو درد کو دور کرنے اور جلن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، سرکہ کی کچھ خصوصیات دھوپ کی وجہ سے ہونے والے سرخ نشانون کو بھی دور کرنے میں مفید ہیں۔

آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ سرکہ کپڑوں سے ضدی داغ، دھبوں کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، سرکہ جب کپڑے دھونے والے پانی میں ملایا جاتا ہے تو یہ کپڑوں کو نرم کرتا ہے اور کیمیکلز کے بغیر انہیں تازہ رکھتا ہے۔

Leave a reply