
سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا 28واں اجلاس آج ہوا، کابینہ اجلاس میں صنعتی کارکنوں کے لیے 12 سو بیس فلیٹس اور سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ کی صدارت میں صوبائی کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیلوں میں موجود قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، فلڈ ڈیوٹی دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے پچاس، پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان ہوا ہے، صوبائی کابینہ نے ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔









