سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے دوران قومی لباس پہننے کے پابند

0
209
سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے دوران قومی لباس پہننے کے پابند

ہاٹ لائن نیوز : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام سرکاری محکموں کے سعودی ملازمین کیلیے قومی لباس پر پابندی کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھیجے گئے پیغام میں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ہمیں آپکی طرف سے ایک تجویز موصول ہوئی ہے کہ سرکاری محکمے کے ملازمین کو قومی لباس پہننے کا پابند کیا جائے۔

شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ہم اس تجویز سے متفق ہیں اور ہم اسے منظور کرتے ہیں جب کہ نگران اداروں کو بھی ہدایت کی جائے کہ وہ سرکاری محکموں میں کام کرنیوالے سرکاری ملازمین کے لباس کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔

Leave a reply