ایمنسٹی انٹر نیشنل کا ’ایکس‘ کی ایپ کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ

0
60

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فوری طور پر بحال کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی۔ ٹی۔ اے) خاموش ہے، جس پر ان کو تشویش ہے۔

ایمنسٹی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پی۔ ٹی۔ اے نے ایکس کی بندش کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال کو متاثر کرنے والے فیصلوں پر شفاففیت سے کام لیا جائے۔

Leave a reply