سانس کی بومنٹوں میں ختم

ہاٹ لائن نیوز : پودینہ کی سبزی جتنی آنکھوں کو خوش کرتی ہے، اسی طرح اس کی تیز خوشبو بھی مثبت ہے، جس کے آپ کے جسم پر حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پودینہ ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے اور اس کے بغیر کوئی کھانا مکمل نہیں ہوتا۔
• پودینہ میں مینتھول ہوتا ہے، جو نظام تنفس کو سکون بخشتا ہے اور کھانسی اور نزلہ زکام سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔
• پودینے کی پتیوں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد پر مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کے خلاف کام کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ پودینہ میں سوزش کش خصوصیات بھی ہوتی ہیں جوجلدکو صحتمند رکھتی ہیں۔
• اگر آپ کسی بھی قسم کے تناؤ کا شکار ہیں تو بہترین آپشن پودینے کی پتی والی چائے پینا ہے جو جسمانی اور ذہنی تناؤ کو کم کر سکتی ہے۔
•منہ صاف کرنے کے لیے پودینے کے پتوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔پودینے کے پتوں کا پانی ایک بہترین ماؤتھ واش سمجھا جاتا ہے ۔









