سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں آخری موقعہ

0
76

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوئری کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس شاہدکریم نےاظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی ۔

عدالت نےآئندہ سماعت پرہوم ڈیپارٹمنٹ کوریکارڈ پیش کرنیکا آخری موقع دےدیا ۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے رجسٹرار کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، رجسٹرار نے بیان دیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ گم کر دیا ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوئری کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply