ساس نے اپنے ہی داماد کیساتھ شادی کرلی

0
30

بھارتی ریاست بہار کے علاقے بانگا میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے ہی داماد سے شادی کر لی۔

گیتا دیوی کی بیٹی کی شادی کندن نامی شخص سے ہوئی تھی تاہم سکندر کی اہلیہ کی موت کے بعد گیتا دیوی اور ان کے داماد سکندر میں قربتیں بڑھ گئیں۔ گیتا دیوی کے شوہر اور سکندر کے سسر گیتا دیوی اور سکندر کے تعلقات سے پریشان تھے اور دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

45 سالہ گیتا دیوی کا تعلق ہیرا سے ہے جس کی شادی دیشور دھروی نامی شخص سے ہوئی تھی لیکن داماد سکندر یادو کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے دلیشور دھروی نے اپنی بیوی کی شادی اپنے ہی داماد سے کردی۔

ذرائع کے مطابق دیشور دھروی نے گاؤں میں منعقدہ پنچایت میں اپنی بیوی کی شادی اپنے داماد سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ پنچایت کے دوران سکندر نے بھی اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ اپنی ساس سے محبت کرتا ہے لیکن ہم دونوں نے کورٹ میرج کی ہے۔

Leave a reply