
ہاٹ لائن نیوز : ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس ،احتساب عدالت میں پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت میں پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی،احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی ہے، پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں نہیں لایا گیا ،احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد نے ریفرنس پر سماعت کی ،اڈیالہ جیل سے چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ہے، پرویز الٰہی بیمار ہیں پمز ہسپتال میں داخل ہیں کیونکہ گزشتہ دنوں جیل کے واش روم میں گر گئے تھے جس سے ان کی پسلیاں فریکچر ہوئیں تھیں۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کا علاج جاری ہے ڈاکٹرز نے پرویز الٰہی کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے،محمد خان بھٹی راستے میں ہیں ان کو کچھ دیر بعد حاضری کے لیے پیش کر دیا جائے گا،18 اپریل کی تاریخ ڈال دی ہے، محمد خان بھٹی کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی سمجھیں،عدالت نے ملزمان کو آیندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا ہے،احتساب عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دیا ہوا ہے،مونس الہی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کی رپورٹ جمع کرا رکھی ہے،پرویز الہی اور مونس الہی سمیت 14 ملزمان نامزد ہیں ،نیب لاہور نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کیا ہوا ہے ،پرویز الہی اور مونس الہی نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اور انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔









