حلقہ این اے 81 گوجرانولہ سے ن لیگ رہنما کا جیت کا نوٹیفکیشن معطل

0
59

ہاٹ لائن نیوز : حلقہ این۔ اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل ہو گیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی ہے،بلال اعجاز چودھری اٹھ ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔

درخواست میں موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا ہے، ریٹرنگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا 2500 ووٹ کم کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

Leave a reply