زیرتعمیر مکان سے 2 افرادکی لاشیں برآمد

ہاٹ لائن نیوز : دیربالا کے علاقے جبلوک میں زیر تعمیر مکان سے خاتون اور مرد سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کیمطابق دونوں افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم مقتولین کی شناخت اور قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس کیجانب سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔









