زمین سے خلا تک پاکستان کی اڑان، 25 نومبر کو رقم ہوگا نیا تاریخی باب

0
26
زمین سے خلا تک پاکستان کی اڑان، 25 نومبر کو رقم ہوگا نیا تاریخی باب

اسلام آباد: پاکستان خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرنے جا رہا ہے۔ پاکستانی امیدوار 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا کا سفر کریں گے۔

پاکستانی خلائی ادارے سپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داؤد چین میں خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں۔ ان دونوں امیدواروں میں سے ایک کو مشن کے لیے پے لوڈ اسپیشلسٹ منتخب کیا جائے گا۔

مشن کے تحت پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کا سفر کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ اس نوعیت کی نمائندگی کریں گے۔

پاک چین خلائی تعاون کے تحت ہونے والی اس پیشرفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مشن کے لوگو میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے خلائی تعاون اور دوستی کی علامت ہے۔

Leave a reply