ریاض ایئرپورٹ پر دو حملے، 17 پاکستانی زخمی

0
15
ریاض ایئرپورٹ پر دو حملے، 17 پاکستانی زخمی

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو حملوں کے نتیجے میں 17 پاکستانی شہری زخمی ہوئے، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 15 افراد طبی امداد کےبعد اسپتالسے فارغ ہوچکے ہیں، جب کہ 2پاکستانی شہری زیرِ علاج ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 10 اکتوبر کو ہونے والے پہلے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے میں پاکستانی شہری بھی متاثر ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو ایئرپورٹ پر ایک اور حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق دونوں واقعات میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ بیشتر زخمی صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے گھر جاچکے ہیں، تاہم دو پاکستانیوں کا ریاض کے ایک اسپتال میں علاج جاری ہے۔

 

Leave a reply