روٹی کی قیمت میں کمی کے لیے پنجاب حکومت متحرک

0
355
روٹی کی قیمت میں کمی کے لیے پنجاب حکومت متحرک

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کرنے کے لئے پنجاب حکومت متحرک،روٹی کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 5 دن میں 817 افراد گرفتار،خلاف ورزیوں پر 347 مقدمات درج ہوئے، 1 کروڑ سترہ لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں روٹی کی نئی قیمت کا جائزہ لیا گیا، روٹی کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی، روٹی کی قیمت میں کمی کے لئے پنجاب حکومت کا بہت بڑا قدم ہے،

چیف سیکرٹری نے کہاکہ آٹے کی قیمت میں کمی، دیگر اخراجات کو مد نظر رکھ کر روٹی کی نئی قیمت مقرر کی گئی، روٹی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کا کوئی جواز نہیں بنتا، قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہوں، سیکرٹری صنعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ بھی دی،اب تک بائیس ہزار سے زائد تنوروں کی انسپکشنز، چورانوے تنوروں کو سیل کیا گیا، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت دس اضلاع میں روٹی کی قیمت سولہ روپے مقرر کی گئی ہے۔

چھبیس اضلاع میں روٹی کی قیمت پندرہ روپے مقرر کی گئی،ڈی۔ جی۔ خان اور راجن پور میں روٹی کی قیمت تیرہ روپے، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں بارہ روپے مقرر کی گئی،وزیر اعلی کی ہدایت پر تنوروں پر نئی قیمتوں کے پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے، زائد قیمتوں سے متعلق شکایات پنجاب ایپ یا شکایات سیل کے نمبر 080002345 پر درج کرائی جائیں گی،اجلاس میں سیکرٹری خوراک، چیئرمین پی ۔آئی ۔ٹی۔ بی، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔
 

Leave a reply