
ہاٹ لائن نیوز : پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کو ’’میری بیوی‘‘ کہہ کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔
دبئی میں منعقدہ 2024 گلوب ساکر ایوارڈز میں، کرسٹیانو رونالڈو نے 2 ایوارڈز جیتے، پہلا مشرق وسطیٰ کے بہترین کھلاڑی کے لیے اور دوسرا سب سے زیادہ گول کرنے والے کے لیے۔
ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے اپنے اہل خانہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ٹرافیاں جیت کر خوشی ہوئی، میرا بڑا بیٹا اور میری اہلیہ جارجینا (گرل فرینڈ) جو کھیل میں میری حوصلہ افزائی کے لیے یہاں موجود ہیں، اس لیے وہ میرے سپورٹر ہیں۔
اس کے بعد سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر جو 2016 سے 30 سالہ جارجینا کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور جن سے ان کے 2 بچے ہیں جب کہ ان کے تین بچے ان کی پہلی گرل فرینڈ سے تھے۔ انہوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا رونالڈو نے ابھی تک شادی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے جارجینا کو پرپوز کیا ہے جس کے بعد انہیں اپنی گرل فرینڈ کو اپنی بیوی کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔









