روس اور پاکستان میں اسٹیل ملز بحالی کا معاہدہ طے

0
236
روس اور پاکستان میں اسٹیل ملز بحالی کا معاہدہ طے

روس اور پاکستان میں اسٹیل ملز بحالی کا معاہدہ طے

روس اور پاکستان کے درمیان سٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے ہو گیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی قیادت میں پاکستانی وفد نے روس سے معاہدہ کیا، ماسکو میں دونوں ممالک کے حکام نے سٹیل ملز کی بحالی کے منصوبے پر دستخط کر دیئے ہیں، اعلامیے میں کہنا ہے کہ پاکستانی سیکریٹری صنعت و پیداوار اور روس کے متعلقہ افسر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدہ کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کو جدید بنایا جائے گا، ہارون اختر نے کہا کہ سٹیل ملز میں روس کی شراکت داری سے نئی تاریخ رقم ہو گی، پاکستان سٹیل ملز روس کی مدد سے بحال ہو گی، ہارون اختر کے مطابق سٹیل ملز کی بحالی سے پاکستان میں صنعتی پیداوار میں اور روزگار میں اضافہ ہو گا۔

Leave a reply