روسی صدر نے اہم اعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر پولینڈ نے یوکرین میں اپنی فوج بھیجی تو وہ زندہ واپس نہیں جا سکیں گے۔
ایک انٹرویو میں روس کے صدر نے کہا کہ پولینڈ کی جانب سے ممکنہ طور پر اپنے فوجی یوکرین بھیجنے کا مقصد انہیں بیلاروس کی سرحد پر تعینات کرنا ہے۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ اس صورت میں یا یوکرین کے عقبی فوجی یونٹوں کی جگہ پولش فوجیوں کو تعینات کیا گیا، ان یونٹوں کو روسی فوج سے لڑنے کے لیے محاذ پر بھیج دیا گیا، تو یہ پولینڈ کے فوجی کبھی زندہ واپس نہیں آسکتے ہیں۔
روسی صدر کا خیال ہے کہ پولینڈ کے حکام یوکرین کے ان علاقوں کو واپس لینا چاہتے ہیں جنہیں روسی رہنما جوزف سٹالن نے ضم کر دیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔








