روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند صحت کیلیے بہترین ہے؟

ہاٹ لائن نیوز : سوئن برن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اچھی صحت کے لیے 24 گھنٹوں میں کتنا بیٹھنا، سونا، کھڑا ہونا اور جسمانی سرگرمیاں کرنا چاہیے۔
اس تحقیق میں 2000 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور انکے بیٹھنے، سونے، کھڑے ہونے،ورزش کرنے جیسے طرز عمل کا تجزیہ کیاگیا ۔
تحقیق کے مطابق روزانہ 6 گھنٹے بیٹھنے کے لیے، 5 گھنٹے 10 منٹ کھڑے ہونے کے لیے، 8 گھنٹے 20 منٹ سونے کے لیے، 2 گھنٹے 10 منٹ ہلکی جسمانی سرگرمیوں کے لیے اور 2 گھنٹے 10 منٹ اعتدال سے بھرپور جسمانی سرگرمیوں کے لیے مثالی ہیں۔
ہلکی جسمانی سرگرمی میں گھر کا کام شامل ہو سکتا ہے، جب کہ بھرپور جسمانی سرگرمی میں تیز چلنا یا جم میں ورزش کرنا شامل ہو سکتا ہے۔









