رن فار غزہ : فوڈ پانڈا کا غزہ کی مدد کے لیے منفرد قدم

0
228
رن فار غزہ : فوڈ پانڈا کا غزہ کی مدد کے لیے منفرد قدم

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے معروف ڈیلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کے دوران Gà_zà میں امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ایک منفرد اقدام کا اعلان کر دیا ہے۔ Gà_zà کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے ساتھ جاری تعاون کے ایک حصے کے طور پر، فوڈپانڈا اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے میچ کے دوران بنائے گئے ہر رن کے لیے 10,000 روپے عطیہ کرے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج رات 9 بجے ہونا ہے۔ یہ انسان دوست اقدام فوڈ پانڈا کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے ساتھ Gà_zà کے لوگوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے تعاون کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ابھی کچھ ماہ پہلے، فوڈ پانڈا نے اپنی ایپ میں ایک خصوصیت یہ بھی متعارف کروائی تھی کہ جو صارفین WFP کے ساتھ شراکت میں Gà_zà امدادی کوششوں میں براہ راست عطیہ کرنے کی اجازت دے گی۔

Leave a reply