رمضان میں مرنے والوں کی دعوت

0
48

ہاٹ لائن نیوز : سوڈان میں رمضان سے جڑی ایک قدیم رسم آج بھی زندہ ہے، اس روایت کے مطابق لوگ اپنے فوت شدہ رشتہ داروں کو یاد کرنے اور ان سے وفاداری کا اظہار کرنے کے لیے ایک دعوت کا اہتمام کرتے ہیں جسے سوڈانی لوگ ‘مردوں کی دعوت’ کہتے ہیں، اسے مقامی زبان میں ” رحمت آ گئی” یا “مردوں کی ضیافت” کہا جاتا ہے، یہ دعوت عام طور پر ماہ صیام کے آخری جمعہ کو ہوتی ہے ۔

مرنے والوں کے اہل خانہ اس دعوت میں شرکت کرتے ہیں، اس میں وہ ایک افطار تیار کرتے ہیں جس میں دوسروں کو دعوت دی جاتی ہے، اس دعوت میں مرحومین کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعا کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس رسم کو رحمت الٰہی کہا جاتا ہے، مرنے والوں کی دعوت یا اللہ کی رحمت کی دعوت کا مرکزی پکوان سوپ کے ساتھ ملا کر گوشت اور چاول سے ڈھکی ہوئی روٹی ہوتی ہے۔

Leave a reply