رمضان المبارک میں مارکٹیس رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت

0
49

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیس کی سماعت ہوئی ۔

ممبر واٹر کمیشن نے عدالت میں بتایا کہ ریسٹورینٹس والے چیکنگ کرنیوالے عملے کو اندر نہیں جانے دیتے، ایک ریسٹورنٹ والے نے عملے کے پاس دستاویزات پھاڑ دیں ۔

جسٹس شاہد کریم نے بتایا کہ اس طرح کا رویہ تو قابل برداشت نہیں، بدتمیزی کرنیوالے شخص کو ڈھونڈ کر پیش کریں ۔

ممبر کمیشن نے عدالت میں بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں متعلقہ محکموں کی سب کمیٹیز بنائی ہیں، صبح مرغیاں لانے والے ٹرکوں کو چیک کریں گے، کوشش ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں فروخت نہ ہوں۔

عدالت نے کہا کہ ایس او پیز بن گئے ہیں ان کے اطلاق سے معاملات مزید بہتر ہونگے ۔

ممبر واٹر کمیشن نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں،

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ پارکس میں پودوں، درختوں کو نہری پانی لگایا جائے،پی ایچ اے بنائے گئے زیر زمین واٹر ٹینکس کا پانی بھی استعمال کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں مارکیٹس کو رات بارہ بجے اور ہفتے اتوار کو رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی سماعت کے دوران احکامات جاری کیے

Leave a reply