کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

0
11
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کے اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
18 کھلاڑیوں پر مشتمل کوالیفائنگ مرحلے میں ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ ان کی بہترین تھرو 78.63 میٹر رہی، جو انہوں نے پہلی کوشش میں کی۔ دوسری کوشش فاؤل قرار پائی، جبکہ تیسری باری میں انہوں نے 75.65 میٹر کی تھرو کی۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی کامیاب کوالیفکیشن حاصل کی۔ انہوں نے اپنی بہترین تھرو 79.61 میٹر ریکارڈ کی، جس کی بدولت وہ پانچویں پوزیشن پر رہے۔ ان کی پہلی کوشش 76.28 میٹر رہی تھی۔
جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ کل رات کھیلا جائے گا، جہاں ارشد ندیم اور دیگر ٹاپ ایتھلیٹس تمغے کے لیے مدمقابل ہوں گے۔

Leave a reply