ذوالفقار بھٹو نے لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

0
122
ذوالفقار بھٹو نے لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

ذوالفقار بھٹو نے لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے پہلا الیکشن لاڑکانہ سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار بھٹو جونیئر نےمیڈیا ڈے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پارٹی سے اتحاد کے بغیر عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئی سوچ سے آگے بڑھنا ہو گا، سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔

ہمیں امیروں کی سیاست نہیں کرنی، شہید مرتضیٰ بھٹو کے نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے نئی سوچ سے آ رہے ہیں، ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے، انہوں نے لاڑکانہ سے اپنا پہلا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ کس نشست سے الیکشن لڑیں گے اس کے متعلق انہوں نے کچھ نہیں بتایا ہے۔

Leave a reply