دبکہ عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل

0
74

ہاٹ لائن نیوز: فلسطینی روایتی لوک رقص ‘دبکہ ‘ کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت ثقافت کے مطابق غیر سرکاری ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بین الحکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلان کیا گیا کہ حکام نے “فلسطینی لوک دبکہ ” (رقص) کو یونیسکو کی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کی فلسطین کی درخواست کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

فلسطینی وزیر ثقافت ڈاکٹر عاطف ابو سیف کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطینی حکام کی جانب سے دو سال قبل حکومت اور سول اداروں کے تعاون سے شروع کی گئی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Leave a reply