خودکش دھماکہ ، 2 جاں بحق ، 1 زخمی

0
37

ہاٹ لائن نیوز : پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشاور میں بورڈ بازار کے قریب مبینہ خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ زخمی شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق بورڈ بازار ناصر باغ روڈ کی مرکزی شاہراہ پر موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا، دھماکے کی نوعیت اور بارودی مواد کی مقدار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکا مبینہ طور پر خودکش تھا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، موٹر سائیکل پر 3 افراد سوار تھے۔

Leave a reply