حماس کاسیزفائرمعاہدےکےپہلےمرحلےمیں توسیع سےانکار

ہاٹ لائن نیوز :حماس کےسینئرعہدیدارنےکہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کےمعاہدےکےپہلے مرحلے کو بڑھانے پر راضی نہیں ہے۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کو مرحلہ واررہاکیاجائیگا۔
دریں اثنا ، اسرائیل نےحماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کو بڑھانے کےامریکی منصوبے پر اتفاق کریں۔ سیز فائر کاپہلا مرحلہ ہفتہ کوختم ہوا۔
دوسری جانب اسرائیل نےجنگ بندی کا معاہدہ ختم ہوتےہی غزہ کوامداد اور سامان بند کردیا۔ قطر نے غزہ میں انسانی امداد کو روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی امدادکی روک تھام جنگ بندی کےمعاہدےکی خلاف ورزی ہے۔








