ارمینہ خان کے گھر سے خبر غم

0
85

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کر گئے۔

ارمینہ خان نے اپنے دوستوں اور مداحوں کے ساتھ افسوسناک خبر شیئر کرنے کے لیے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا جہاں انھوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے والد کے انتقال کے بارے میں پوسٹ کیا۔

گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، برائے مہربانی! اپنی دعاؤں میں میرے والد کو ضرور شامل کریں۔”

اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ارمینہ خان نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا، ’’بابا ! ہم دوبارہ ملیں گے”.

Leave a reply