حج درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی

0
83

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں حج 2024 کی درخواستیں آج سے 15 نامزد بینکوں میں وصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس کے لیے 15 نامزد بینکوں میں درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر 16 دسمبر 2024 تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

پاسپورٹ ایپلی کیشن ٹوکن پر بھی حج درخواست پر کارروائی کی جا سکتی ہے جبکہ زائد درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار خواتین محرم کے بغیر حج کر سکیں گی، کفالت سکیم کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 25 ہزار نشستیں جمع کی جائیں گی۔

Leave a reply