جے پور میں حادثے میں اداکارہ ہرشل کالیا جاں بحق

0
25
جے پور میں حادثے میں اداکارہ ہرشل کالیا جاں بحق

راجستھان کی 30 سالہ اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا جے پور میں پیش آنے والے ایک سنگین ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی رات تقریباً 11:30 بجے پیش آیا، جب ہرشل کام سے واپس گھر جا رہی تھیں۔ ان کی گاڑی اچانک بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے الٹ گئی۔ مقامی افراد نے فوراً گاڑی سیدھی کی اور انہیں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا۔ تاہم سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ہرشل کالیا نے ویب سیریز “کرائم نیکسٹ ڈور” میں کام کیا، ایک نیوز چینل میں اینکر رہی اور متعدد راجستھانی گانوں میں اداکاری کی۔ وہ حالیہ دنوں میں ماڈلنگ کے شعبے میں بھی سرگرم تھیں۔

Leave a reply