جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

0
28
جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق 24 اکتوبر سے ہوگیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 352 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 357 روپے 37 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت بھی 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 330 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب 24 سے 26 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply